اسلام آباد(آئی پی ایس)سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تمام دستیاب 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ببنچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر کیس کی سماعت 3جون کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی نکتے کی تشریح اور بڑے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔
قبل ازیں، اسپیکر کے پی اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جبکہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا جسے پشاور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔