ٹیکنالوجی

چین ،شینزو 18 کے عملے نے کامیابی سے خلائی اسٹیشن کی بیرونی سرگرمیوں کو مکمل کر لیا

بیجنگ:چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، 28 مئی 2024 کی شام چھ بج کر اٹھاون منٹ پر تقریباً ساڑھے آٹھ گھنٹے پر محیط خلائی اسٹیشن کی بیرونی سرگرمیوں کے بعد، شینزو 18 کے عملے کے خلابازوں ای گوانگ فو، لی چھونگ اور

لی گوانگ سو نے خلائی اسٹیشن روبوٹک بازو اور زمینی سائنسی محققین کے تعاون سے،
خلائی اسٹیشن کے خلائی ملبے سے بچاؤ کے آلات کی تنصیب ، دیگر بیرونی آلات اور سہولیات کا معائنہ جیسے کام مکمل کیے ۔ خلائی اسٹیشن کی بیرونی سرگرمی مکمل طور پر کامیاب رہی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker