تازہ ترین

سانحہ 12 مئی کو 17 برس بیت گئے، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر

کراچی (آئی پی ایس) سانحہ 12 مئی 2007 کو 17 سال مکمل ہوگئے۔
اس دن کراچی میں قتل کیے گئے 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، اس واقعے کے مقدمات درج ہوئے اور ملزمان بھی گرفتار ہوئے مگر فیصلہ آج تک نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو وکلاء تحریک اپنے عروج پر تھی کہ اُس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سندھ ہائی کورٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی آرہے تھے کہ اس موقع پر شہر کو خون سے نہلا دیا گیا۔
معزول چیف جسٹس کی کراچی آمد پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان استقبال کیلئے نکلے اور کئی مقامات پر اُس وقت کی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں مسلح تصادم شروع ہوا، شہر کی شاہراہوں پر اسلحے کا آزادانہ استعمال دیکھنے میں آیا اور خون ریزی میں وکلاء سمیت 50سے زائدافراد شہر کی سڑکوں پر دن دہاڑے قتل کردیے گئے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker