تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کمی کے امکانات عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد پیدا ہوئے ہیں جو اب تقریباً 99.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔
ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 9روپے 70پیسے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔ عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 99.08 ڈالر فی بیرل ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker