پاکستان

سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے، ڈاکٹر غلام نبی فائی

جدہ(خالدنواز چیمہ )سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے معاملے اور کشمیر کے مسئلے کے پر امن حل کیلئے ہر فورم پر پاکستان کی بھر پور حمائت کی ہے جسکے لئے مقبوضہ کشمیر کی تنظیمیں سعودی قیادت کی شکر گزار ہیں یہ بات جدہ میں تحریک آزادی کشمیر پر کام کرنے والے چیئرمین عالمی فورم انصاف و امن واشنگٹن ڈاکٹر غلام نبی فائی نے جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستانی اور کشمیر کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہی

، تقریب میں بڑے پیمانے پر مقامی سعودی تجار، اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی افراد اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ قونصل جنرل خالد مجیدنے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فائی کو جدہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کیلئے طویل جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں سابق ملٹری اتاشی جنرل (ر) عبداللہ سعید الغامدی نے اپنے خطاب میں بھارتی بی جے پی، آر ایس ایس کی جانب سے کشمیری مجاہدین پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کی انہوں نے کہا کہ آج یہودی بھی فلسطین میں وہی کام کررہے ہیں جو بھارتی حکومت کشمیر میں کام کررہی ہے۔

تقریب سے سعودی بزنس مین سالم القحطانی نے بھی اپنے خطاب میں کشمیریوں کی بھرپورحمائت کرتے ہوئے کہا کہ کہ مسلم دنیا کو کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔مہمان خصوصی ڈاکٹرغلام نبی فائی نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ ہندوستان نے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کو ماننے سے انکار کیا ہے جس میں کشمیریوں کو حق خود اختیاری دینے کی قراردادیں 1948 میں منظور کی گئیں تھیں انہوں نے کہا کہ آج مسلمان دنیا کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے آج مسئلہ فلسطین، کشمیر، شام، افغانستان کے مسلمانوں کی بھی مسئلہ جہاں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فائی نے کہا غزہ کے بچوں کی بلکتی سسکیاں ہمیں سونے نہیں دیتیں انکی دیکھ بھال بھی مسلمان دنیا کا فرض ہے آج مودی سرکار علاقے میں ایک دہشت گرد ریاست بن چکی ہے اور مشرق وسطی کا امن اسرائیل تباہ کررہا ہے ڈاکٹر فائی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا ہے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت سے مسئلے کے حل زور دیا ہے مگر بھارت دہشت گردی سے نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت کے اندر بسنے والوں پر ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہاہے-

انکے مذہبی معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے مساجد منہدم کررہا ہے او آئی سی ، اور دیگرعالمی اداروں کو اسطرف فوری توجہ کی ضرورت ہے، اوآئی سی ہمیشہ کشمیر کو اپنی قراردادوں میں شامل رکھتی ہے جسکے لئے کشمیری سعودی قیادت اور او آئی سی ممالک کے شکر گزار ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker