تازہ ترین

سید انتصار مہدی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان کے نجی چینل کے چیئرمین سید انتصار مہدی اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے ۔


سعودی عرب میں مقیم صحافیوں اور پاکستانی کمیونٹی سیاسی وسماجی شخصیات نے والہانہ استقبال کیا اوران کے اعزاز میں مکہ مکرمہ کے معروف ضیافت ریسٹورنٹ میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی جس پاکستان سے تشریف لائے ہوئے نامور شاعر علی زریون ،دارالحکومت ریاض سے معروف صحافی اینکر پرسن تجزیہ نگار ذکاء اللہ محسن جدہ سے اوورسیز میڈیا فورم کے صدر راجہ شعیب الطاف ،پاکستان جرنلسٹ فورم سے خالدنواز چیمہ معروف بزنس مین ارسلان سنی دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔


معزز مہمانوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔
سید انتصار مہدی علی زریون نے سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا عمرہ زائرین کے لئے سعودی حکومت کی بہترین خدمات اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا وژن 2030 ایک انقلابی اقدامات ہے ،ہم حکومت سعودی عرب کے تہہ دل سے مشکور ہیں آخر میں معروف شاعر علی زریون نے اپنا کلام سناتے ہوئے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker