بین الاقوامیتازہ ترین

بنگلہ دیش میں انڈیا آ ئوٹ مہم عروج پر پہنچ گئی،بھرپور احتجاج

ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش میں انڈیا آٹ مہم عروج پر پہنچ گئی۔ 7 جنوری 2024 کو بنگلادیش میں یک طرفہ متنازعہ الیکشن منعقد ہونے کیباعث شیخ حسینہ نے متنازعہ طور پرکامیابی حاصل کی،متنازعہ الیکشن کے نتائج میں شیخ حسینہ کی جیت کے اعلان کے فوری بعدعوام نے تشویش اورشکوک کا اظہار کیا۔بنگلادیش کی عوام نے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہو ئے شیخ حسینہ کی متنازعہ جیت کا ذمہ دارمودی سرکارکو ٹھرا دیا،

گزشتہ 2 ماہ قبل بنگلہ دیشیوں نے”انڈیا آٹ” کے نام سیمہم شروع کی جس میں بھارت پرسیاسی مداخلت کا الزام لگایا گیا۔بنگلہ دیش کے متنازعہ ا نتخابات میں عوامی لیگ کی ہیرا پھیری اوربھارت کی بے جاحمایت کیخلاف کارکنوں نیبھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کابھی مطالبہ کیا تھا۔مہم کے کارکنوں کیمطابق عوامی لیگ کی بھارت کی پشت پناہی اس کے اپنے معاشی اورسیکورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ اپنی بیویوں کی بھارتی ساڑیاں جلائیں اورہندوستانی مسالوں کا استعمال بند کریں تب انڈیا بائیکاٹ کی بات کریں۔

گزشتہ برس مالدیپ میں بھی بائیکاٹ انڈیاجیسی مہم چلائی گئی تھی جس کے نتیجے میں ہندوستان کی فوج کو مالدیپ سے نکال دیا گیا تھاحسینہ اورمودی ماضی میں بھی ہرمتنازعہ موضوع اورمسئلے پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے نظر آئے ہیں جس کے خلاف بنگلادیش کی عوام نے ہمیشہ سخت ناراضگی کا اظہار کیابنگلادیش میں بائیکاٹ انڈیا جیسی مہم کی عوام میں خاصی مقبولیت کی وجہ سے بنگلادیش کی وزیراعظم کی حکومت خطرے سے دوچار ہے،بنگلادیشی عوام کا مطالبہ ہیکہ مودی سرکار بنگلادیش کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرے۔بنگلادیشی تجزیہ نگارکا کہنا ہیکہ ہندوستان نے ہمیشہ جمہوریت کا مذاق بنایا اور الیکشن میں دھاندلی کروائی،بائیکاٹ انڈیا کے نتیجے میں بنگلادیش کی عوام نے ہندوستانی اشیا کو مکمل ترک کردیا جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات بری طرح متاثر ہورہے ہیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker