تازہ ترین

سعودی عرب میں افضل بٹ کے اعزاز میں تقریب ،صحافیوں سمیت لیگی اراکین کی شرکت


جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں صحافیوں سمیت مسلم لیگی اراکین شریک تھے ۔جن کا کہنا تھا کہ آج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں میڈیا انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے. جدہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کی جانب سے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ آج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں میڈیا انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسکی بدولت دنیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے سمیت تجارتی اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے اور پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس موقع پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا اہم کردار ہے جو پاک سعودی تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں تقریب میں ملک منظور حسین اعوان،مہر عبدالخالق اعوان اور دیگر نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے کردار کو سراہا فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے صدر کو بہترین صحافتی خدمات انجام دینے پر شیلڈ پیش کی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker