ٹاپ سٹوری

وزیراعظم نے ای سی سی کی دوبارہ تشکیل نو کر دی، وزیر خزانہ چیئرمین ہونگے

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ای سی سی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔
اس سے قبل ای سی سی کے چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف تھے۔اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وزرا شامل ہیں۔اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker