بین الاقوامی

امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ ، 115 افراد شہید

غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 29 فروری کو غزہ شہر میں امدادی سامان وصول کرنے والے افراد پر حملے کے نتیجے میں 115 افراد شہیداور 760 زخمی ہو گئے تھے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اس دن اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر نے کہا کہ یہ واقعہ نسل کشی ہے۔29 فروری کو غزہ شہر میں امدادی سامان وصول کرنے والے لوگوں پر حملے کے حوالے سے جنوبی افریقہ، برازیل، یوراگوئے، لبنان اور یمن سمیت کئی ممالک نے یکم مارچ کو ہونے والے واقعے کا ذمہ دار اسرائیلی فوج کو قرار دیتے ہوئے اس واقعے کے حقائق جاننے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق عام شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔ فرانسیسی صدر میکرون نے یکم مارچ کو کہا تھا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال بہت خراب ہے اور انہوں نے واقعے کے حقائق کو تلاش کرنے پر زور دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker