تازہ ترین

بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب


کوئٹہ(آئی پی ایس) عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker