
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کرکے جمہوریت پر حملہ کیا گیا انتخابات میں ہماری 179 نشستیں ہونی چاہئیں تھیں 85 نشستیں چھینی گئیں، ہمارے مسترد ووٹس کی تعداد وکٹری ووٹس سے زیاد ہے، 2024ء پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی شدہ انتخابات تھے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر مرکزی رہنما سلمان اکرام راجہ کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن سے لے کر آر اوآفس آنے تک دھاندلی کی مثال بنائی گئی۔ فارم 45 کے مطابق جو نتائیج آنے تھے ان کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا۔ 8فروری کی رات میں ان سے جس حد تک دھاندلی ہو سکی کی گئی۔ 8فروری کو جو عوام نے ووٹ دیا تھا رات کے اندھیرے میں انکو تبدیل کر دیا گیا۔الیکشن سے قبل بھی تمام سیکیورٹی کو استعمال کیا گیا ۔
ریانہ ڈار کاکہنا تھا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا میں ایک گھریلو خاتون تھی۔خواجہ آصف نے مجھ پر جو ظلم کراے میں اس کے ظلم کے خلاف ڈٹ گئی۔میں ایک اکیلی ماں اس ظلم کے خلاف باہر نکلی خوف کے بت توڑ دیے۔سیالکوٹ کے لوگوں نے جس طرح میرا ساتھ دیا ۔سب ووٹ عمران خان کا تھا سب نے ساتھ دیا۔میں نے کہا سیاست کریں ظلم نہ کریں۔میں پوچھتی ہوں جب میرا سیاست سے تعلق نہیں تھا تو مجھ پر اتنا ظلم کیوں کیا گیا۔