اہم خبریںپاکستان

چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے باعث پولنگ ملتوی

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک کے چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی۔

پی کے 91 کوہاٹ 2 سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی ہے، اس کے علاوہ این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ 4 میں امیدوار ریحان زیب کی موت پرکل پولنگ نہیں ہوگی۔

پی پی 266 رحیم یارخان 12 میں امیدوار اسرار حسین کےانتقال پرکل الیکشن نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے اور 8 فروری کو الیکشن کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker