ٹاپ سٹوری

عام انتخابات کے التوا کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کے لیے قرار داد جمع کروا دی گئی۔
آزاد پارلیمانی گروپ کےسینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے جمع کروائی جانے والی اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 3 ماہ کے لیے ملتوی کیے جائیں۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ انتخابات کےپرامن انعقاد پرغورکریں۔
سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایوان بالا میں عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی ۔قرارداد میں حالیہ پرتشدد حملوں کا بھی ذکر کیاگیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker