اہم خبریں

سانحہ 9مئی:یاسمین راشد، اعجاز چودھری پر فردِ جرم عائدکردی گئی

لاہور(آئی پی ایس) 9 مئی واقعات میں تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے مقدمے کے گواہان کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔
ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دو مقدمات درج ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker