
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہوگی نہ ہی امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے جھکے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا، دھونس دھمکیاں بند نہیں کرتا اور اپنے توڑے وعدے پورےنہیں کرتا،امریکی دعووں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جو ناقابل تصور ہوگا۔





