اہم خبریں

شہبازشریف نے اسحاق ڈارکو پارٹی کے الیکشن سیل کاچیئرمین مقرر کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے،پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی، پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker