اہم خبریں

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری سمیت 19 ملزمان ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آبادنے سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کو طلبی کے نوٹسزجاری کردیے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سماعت کی۔
وکیل صفائی ارشد تبریزنے موقف اپنایا کہ جب معائدہ ہوا آصف علی ذرداری پارک لین کے ڈائریکٹر نہیں رہے تھے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی نوٹسز کرتے ہیں باقی بعد میں بتا دیں۔
عدالت نےآصف علی ذرداری سمیت19 ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔
ملزمان میں محمد اقبال، یونس قدوائی، اقبال خان نوری، حسین لوائی ، عبدالغنی مجید،خواجہ انور مجیداور ایم فاروق عبداللہ بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔
عدالت نے تمام 19 ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت20دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker