اہم خبریں

سینیٹ:پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کی جگہ علی ظفر کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔
تحریک انصاف نے سینیٹ میں اعظم سواتی کے بجائے قانون دان علی ظفر کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے علی ظفر کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیے جانے کا سرکلر جاری کردیا۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر وسیم شہزاد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker