اہم خبریں

دنیا فلسطینی عوام کےقتل عام کو بند کرانے کیلئے عملی اقدامات کرے : نگران وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ پر اسرائیل کی عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر شدید بمباری کی گئی ہے، اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جاسکتا،فلسطینی عوام کےقتل عام کو بند کرانے کے لیے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker