ٹیکنالوجی

پاکستان کا ‘غوری ویپن سسٹم’ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (آئی پی ایس) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران ویپن سسٹم کےتکنیکی اورآپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکےکمانڈرنےتجربے کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر متعلقہ اداروں کےافسران،سائنسدان اور انجینئرزبھی موجود تھے۔
ترجمان نے کہا کہ کمانڈر نے فورس کی تربیتی ،آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کامیاب تجربےپرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور عسکری قیادت نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ، ترجمان کا کہنا تھا کہ میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصرہے، تجربے کا مقصد کم از کم دفاعی صلاحیت کے پہلوؤں کا اعادہ کرنا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker