اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لکی مروت : بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

لکی مروت (آئی پی ایس) تتر خیل کے قریب انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق چاروں افراد بجلی کی گیارہ ہزارکے وی لائن پر کام کر رہے تھے کہ کام کے دوران گرڈ سٹیشن سے بجلی چالو کر دی گئی جس کے نتیجے میں چاروں افراد کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو ایک ٹی لائن بچھا رہے تھے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہے ، جاں بحق افراد کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker