لاہور( آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئندہ ہفتے اہم فیصلے کئےجانےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کےفیصلوں اور تجاویزکی منظوری دیں گے۔
اس کے علاوہ آئندہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکا اعلان کیاجائےگا، ریجنز کےساتھ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کئےجانےکا امکان ہے۔
پی سی بی نےانضمام الحق کو چیف سلیکٹربننےکی پیشکش کی ہے، سلیکشن کمیٹی میں کوچز کی شمولیت پر فی الوقت اتفاق پایاگیا ہے، ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھر اور ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کی کمیٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
سلیکشن کمیٹی کےقیام کےبعد سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگا، وائٹ بال اور ریڈ بال کیٹیگریز ختم کرکےمعاوضوں میں سو فیصد سے زائد اضافےکی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق میچ فیس میں اضافہ کیاجارہا ہے، ٹیسٹ میچ فیس میں پچاس فیصد اضافہ ہوگا،سلیکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد افغانستان کےخلاف سیریزکے لیے سکواڈ کا اعلان کیا جائےگا۔
اس کے علاوہ ایشیاکپ کیلئےبھی قومی سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتےکےدوران ہوگا۔