
رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کےنقل و حمل کے فکسڈ اثاثوں میں نو اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ 1.83 ٹریلین یوآن سرمایہ کاری
بیجنگ()
اکتیس تاریخ کو چین کی وزارت نقل و حمل کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں نقل و حمل کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری 1.83 ٹریلین یوآن رہی ،جس میں سال بہ سال نو اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق
اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ پہلی ششماہی میں چین کی بندرگاہوں کاکارگو تھروپٹ 819 کروڑ ٹن تک پہنچا، جس میں سال بہ سال آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اندرونی و بیرونی تجارت کے تھروپٹ میں بالترتیب سات اعشاریہ چھ اور آٹھ اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا اور کنٹینر تھروپٹ میں چار اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ سال کی پہلی ششماہی میں مال برداری کے حجم میں بھی اضافہ ہوا، آپریٹنگ کارگو کا حجم 25.93 بلین ٹن تک پہنچ گیا، جو سال بہ سال 6.8 فیصد کا اضافہ ہے۔سال کی پہلی ششماہی میں ، چین کی آپریٹنگ مسافربرداری کی کل تعداد 4.32 بلین تک پہنچ گئی ، جو سال بہ سال 56.3 فیصد کا اضافہ ہے۔