
دونوں نے اکٹھے چھنگدو کے شاندار ثقافتی ورثے کی دستکاریوں کی نمائش دیکھی، رپورٹ
بیجنگ ()
چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چھنگدو میں انڈونیشیا کے صدر کی اہلیہ اریانا جوکو ویدودو سے ملاقات کی جو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودوکے ہمراہ چین کے صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگدو میں 31 ویں سمر یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین تشریف لائی ہیں۔
دونوں فریقوں نے اکٹھے چھنگدو کے شاندار ثقافتی ورثے کی دستکاریوں کی نمائش دیکھی، چائے کی پرفارمنس سے لطف اٹھایا اور خوشگوار بات چیت کی۔
پھنگ لی یوان نے اریانا کے ساتھ کئی ملاقاتوں کے مناظر کو خوشی سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ چین اور انڈونیشیا کی ثقافتیں ملتی جلتی ہیں اور امید ہے کہ دونوں فریق اپنی دوستی کو مزید گہرا کریں گے ۔انہوں نے اریانا کو چھنگدو کی سیر کرنے اور اور مقامی ثقافتی مناظر کو محسوس کرنے کی دعوت دی۔ اریانا نے پرتکلف مہمان نوازی پر پھنگ لی یوان کا شکریہ ادا کیا، چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی حفاظت کی کامیابیوں کی تعریف کی، اور کہا کہ چھنگدو کے ان کے دورے سے چینی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں ان کی تفہیم اور محبت کو مزید اضافہ ہوا ہے۔