اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کا حکم منسوخ

لاہور (آئی پی ایس )لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی۔

عدالت نے اس سلسلے میں پہلے سےجاری احکامات منسوخ کرد ئیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں خواتین عبوری ضمانت پر ہیں جس کا علم نہ ہونے پر اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی تھی۔

تفتیشی افسر کے اس بیان پر عدالت نے دونوں بہنوں کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم منسوخ کردیا۔

عدالت نے گزشتہ روز علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تحریک انصاف کے 22 رہنماؤں کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker