بین الاقوامی

مذہبی منافرت کیخلاف عالمی قرارداد :سعودی عرب کا خیرمقدم

جدہ (آئی پی ایس) سعودی عرب نےیورپ میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کے تناظر میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے مذہبی منافرت کو روکنے کے لئے مزید اقدامات پر زور دینے سے متعلق قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قرارداد کی منظوری جو مملکت اور دنیا کے متعدد ملکوں کے پرزور مطالبات کے بعد سامنے آئی ہے جو مذاہب اور ثقافتوں کے احترام کے اصولوں اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے بین الاقوامی قوانین کی ضمانت ہے۔

بیان میں سعودی عرب نے عندیہ دیا کہ وہ مکالمے، رواداری اور اعتدال کی سپورٹ میں اپنی تمام کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ یہ قرارداد سویڈن میں قرآن کے نسخے کی بے حرمتی کے بعد سامنے آئی ہے، گزشتہ روز اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور کی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker