اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا سوچنا بھی زیادتی ہوگی: وزیر خزانہ

اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا سوچنا بھی زیادتی ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی قیمت ملک نے ادا کی، کوشش ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 سے 15 ارب ڈالر کے درمیان ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام منظور کرلیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker