اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گوادر اور لاہور میں ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق

لاہور،گوادر(آئی پی ایس)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔تفصیلات کے مطابق گوادرمکران کوسٹل ہائی وے پربسول کے قریب ٹرک الٹنے کے بعد آگ لگ گئی ۔آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد مکران کوسٹل ہائی پرٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور میں رنگ روڈ کے نزدیک محمود بوٹی کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے

جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ محمودبوٹی میں ٹرک کی اچانک بریک سے تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے گھس گئی ، جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker