اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مون سون بارشوں سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

اسلام آباد(آئی پی ایس)مون سون بارشوں سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید نوافراد جاں بحق ،آٹھ زخمی ہو گئے۔ 25 جون سے اب تک ملک بھرمیں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعدد 76 تک جا پہنچی ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ پندرہ روز میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں31 بچے ،30مرد اور 15 خواتین شامل ہیں ۔ سب سے زیادہ 48 اموات پنجاب میں ہوئیں۔بارشوں نے کے پی میں 20 ، بلوچستان میں پانچ اور آزاد کشمیر میں تین افراد کی جان لے لی

۔ بارشوں سے زخمی ایک سو تینتیس افراد میں انچاس مرد، اڑتیس خواتین اوراڑتالیس بچے شامل ہیں ۔ملک بھر میں بارشوں سے اب تک 78 گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ شدید بارشوں سے ملک کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker