اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس ، فواد چوہدری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

عدالت میں الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس کی سماعت ہوئی۔ فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوگئے۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ اسی مقدمے میں 25 جنوری کو انہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم یکم فروری کو عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker