اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شیخوپورہ سےسابق ٹکٹ ہولڈر علی عباس گل نے بھی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا

شیخوپورہ(آئی پی ایس) تحریک انصاف کے شیخوپورہ کے حلقے سے ایم پی اے کے سابق امیدوار نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سید علی عباس گل آغا شیخوپورہ کے حلقے پی پی 137 سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر تھے۔ایک بیان میں علی عباس گل نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے عمران خان کا فوج مخالف بیانیہ دیکھ رہا تھا، اس بیانیے کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا، فوج ہمارا فخر ہے، کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker