بین الاقوامی

نئی دہلی ، کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی، طلبہ و طالبات نے کس طرح اپنی جان بچائی ؟

نئی دہلی (آئی پی ایس) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک کوچنگ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متعدد طلباء نے تیسری منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے وقت جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگیں لگانے والے 61 طلباء زخمی ہوگئے۔

عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی طلباء کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے وقت طلباء و طالبات کی کھڑکی سے تاروں اور رسی کی مدد سے نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker