
نئی دہلی (آئی پی ایس)بپرجوئے گجرات سے ٹکرایا تو اس دوران طوفانی ہواؤں نے ہر چیز کو اپنی جگہ سے ہلا کر رکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے گرگئے جب کہ سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کےکھمبے گرنے سےگجرات کی تحصیل مالیا کے 45 دیہات میں بجلی معطل ہوگئی اور مختلف حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی گجرات میں ہواؤں کی رفتار 115 سے کم ہوکر 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگئی جبکہ طوفان کے باعث راجستھان میں آج شدید بارشوں کا امکان ہے۔
سمندری طوفان بپرجوائے نے بھارت کی ریاست گجرات میں سوروشتراکچھ ساحل سے ٹکراتا ہوا شمال مشرقی زمینی علاقے میں داخل ہوگیا۔ادھر نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سمندری طوفان نے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پرلینڈ فال مکمل کرلیا، طوفان کیٹی بندر سے 125 کلو میٹر جنوب مغرب میں موجود ہے، طوفان کمزور ہوکر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونےکا امکان ہے۔