ممبئی (آئی پی ایس ) بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف نے کہا ہے کہ فلموں کی کامیابی سے قبل میں ایک مشترکہ رہائشی عمارت میں رہتا تھا جہاں 7 خاندان 34 سے زائد افراد رہائش تھے ، بھارتی اداکار جیکی شروف ایک کامیاب اداکار بن جانے کے باوجود مشترکہ رہائشی عمارت ( chawl ) میں رہتے رہے لیکن فلموں کی کامیابی کے بعد انہیں اسی عمارت میں علیحدہ سے ٹوائلٹ دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کو د ئیے گئے ایک انٹرویو میں جیکی شروف نے مزید انکشاف کیا کہ ہرصبح ان ٹوائلٹس کے باہر لمبی قطار موجود ہوتی تھی جس کی وجہ سے ہر صبح بھاگ دوڑ کرنی پڑتی تھی۔جیکی شروف نے کہا کہ جب میری فلمیں ہٹ ہونے لگیں اور میں عام سے مشہور ہوا تھا، اس عمارت کے تین ٹوائلٹس میں سے ایک ٹوائلٹ میرے لیے مختص کردیا گیا جو کہ وہاں رہنے والے 34 افراد کیلئے ایک مشکل فیصلہ تھا، جب میں نے یہ ٹوائلٹ لینے سے منع کیا تو ان لوگوں نے مجھے مجبور کیا اور مجھے بتایا کہ میری فلموں کی کامیابی وہاں رہنے والے افراد کیلئے فخر کا باعث ہے۔