پشاور (آئی پی ایس )روس سے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے جو روس سیخریدی گئی ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔روس سے ایل پی جی پہلے ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی جہاں سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل خام تیل لیکر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔ریفائنری ذرائع کیمطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہاز سیخام تیل نکالنیکا کام جاری ہے، خام تیل کی ریفائنری میں منتقلی آج مکمل ہوجائیگی۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہیکہ ہمارا روس کے ساتھ ابھی ایک لاکھ ٹن تیل کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جو کہ دو جہازوں میں آنا تھا، ایک جہاز آچکا ہے، دوسرا جہاز بھی ایک ہفتے میں پہنچ جائیگا۔مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لینا شروع ہوجائیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا اور اس کا اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا۔