ٹیکنالوجی

وہ شعبہ جسے چیٹ جی ٹی پی سے کوئی خطرہ نہیں

کلون (آئی پی ایس )چیٹ جی ٹی پی کے آنے کے بعد سے ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ ٹیکنالجی بڑی تعداد میں لوگوں کی نوکریاں ختم کرسکتی ہے۔ لیکن ایک شعبہ ایسا ہے جس کو اس سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور وہ ہے کامیڈی۔ یعنی چیٹ جی پی ٹی مزاحیہ مواد اور معلومات بنانے کا کوئی خاص تجربہ نہیں رکھتی۔
دو جرمن محققین سوفی جینٹش اور کرسٹین کرسٹنگ نے ایک تحقیق میں چیٹ جی ٹی پی کے متعلق یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا اس میں مزاح کرنے اور موقع کی مناسبت سے لطائف پیش کرنے کی صلاحیت ہے یا یہ آن لائن لطائف کو ڈھونڈ کر سمجھے بغیر نقل کردیتا ہے۔ مطالعے میں محققین نے چیٹ بوٹ سے کوئی اچھا لطیفہ سنانے کا کہا، جس کے جواب میں چیٹ بوٹ نے 1008 لطائف پیش کیے۔
تاہم، 90 فی صد لطیفے 25 لطیفوں کی تکرار تھے جبکہ باقی کچھ مختلف تھے۔تحقیق کے مطابق چیٹ بوٹ مزاح کو بیان تو کر سکتا ہے لیکن یہ دانستہ طور پر مزاحیہ مواد تخلیق نہیں کر سکتا۔ اس کے لطیفوں کو شکل دینے کی صلاحیت میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ ہر ملک کا حسِ مزاح اپنے ماحول، معاشرتی اقدار اور تہذیب سے تشکیل پاتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker