اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے انتخابات سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس حوالے سے پارلیمنٹ میں حکومتی موقف کو پوری طرح اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker