اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملےگی : سعد رفیق

لاہور(آئی پی ایس) وفاقی وزیر ورہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اینٹی پاکستان طاقتوں کے مہرے کے طور پر استعمال ہورہا ہے، دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ شخصی اقتدار کیلئے باؤلا عمران پاکستانیوں کو ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے، پاکستان میں گمراہی اور نفرت پھیلانے کیلئے فارن فنڈنگ کے بل پر زہریلا پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے مرحلہ وار ٹوئیٹس میں کہا کہ عمران حکومت نے اپنی نالائقی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا، اسٹیبلشمنٹ کا سابقہ منظورِ نظر عمران نیازی اب اینٹی پاکستان طاقتوں کے مہرے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔

مسلم لیگ ن رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف استعمال کی جارہی ہے، اقتدار کیلئے فاشسٹ عمران شیاطین سے بھی اتحاد کرلیتا ہے، 2018میں آئین ،جمہوریت اور عوامی امنگوں کو کچل کر عمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی تو پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیا ہوتا۔

خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمھاری 4سالہ حکمرانی نے پاکستان کی معاشی بنیادیں ہلادیں ، ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، سلیکٹڈ کا جھٹکا ہوا تو الیکٹڈ کی یاد آئی ، چیخنا ،چلانا،قلابازیاں لگانا کچھ کام نہیں آئے گا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker