
اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ ، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ سمیت تمام مقدمات کی سماعت اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں ہوئی
، عمران خان ، علی امین گنڈا پور ، شاہ محمود قریشی ، فیصل جاوید، اسد عمر ، علی نواز اعوان اور راجہ خرم اور پرویزخٹک عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ دہشتگردی کی دفعات حذف ہونے کے بعد ہفتے کے روز پہلی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ خان نے کی
اس موقع پر ملزمان کے وکیل سردار مصروف خان نے بریت سمیت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے ملزمان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی جبکہ آئندہ سماعت پر عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔