اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفی منظور کرلیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم نے چیئرمین نیب کا استعفی منظور کرلیا۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی خدمات، ایمانداری اور راست بازی کو سراہا۔

 

دوسری جانب گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے استعفا دیا تھا اور مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نے بتایا کہ میں شرائط کےساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا، میرا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے اور ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا ہے، وزیراعظم نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، میری بھی ان کے لیے نیک خواہشات ہیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker