
پشاور(آئی پی ایس)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،مسلح جھڑپ میں 8دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
افغان انٹیلی جنس کے ذرائع کے مطابق کنڑ میں ٹی ٹی پی محسود گروپ اور جماعت الاحرار کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، دونوں جانب سے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں دوسرے درجے کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محسود گروپ نے جماعت الاحرار کے زیرحراست دہشت گرد کو قتل کر دیا۔





