
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی واقعے کے 2 ملزمان پولیس سے فائرنگ تبادلے میں مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ملزمان کی شناخت کر چکی تھی، اسلام آباد رات گئے ناکے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ پر دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شناخت کیا گیا، دونوں ملزمان کا تعلق صوابی سے بتایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد نے ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
لڑکی ہواخوری کیلئے دوست کے ساتھ پارک آئی تھی جسے مسلح افراد نے چہل قدمی کرتے وقت روکا اور دوست کو الگ لے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ملزمان نے لڑکی کی جانب سے شور کرنے پر تھپڑ مارے تھے اور درختوں کے جھنڈ میں لے جا کر تشدد کرکے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے تھے۔





