پاکستان

پی ٹی آئی خاتون رہنما کاپرویز اشرف پر بڑا الزام،پولیس کو درخواست بھی دیدی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف پولیس کو درخواست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف شاندانہ گلزار نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر ان کے گھر پر ریڈ کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز اشرف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف گذشتہ ہفتے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اخراج مقدمہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker