پاکستان

شاہد خاقان عباسی کا مبینہ استعفیٰ:نوازشریف اورمریم کا موقف بھی سامنے آگیا

 

لندن+ لاہور(آئی پی ایس)سابق وزیر اعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی ناراضگی دور کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے تمام تحفظات کو سنا جائے اور انہیں دور کیا جائے۔شاہد خاقان عباسی کو کسی صورت پارٹی سے دور نہ ہونے دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی جلد لندن میں نواز شریف سے ملاقات بھی ممکن ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔ اجلاس میں مریم نواز کے تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی گونج رہی۔

مریم نواز نے پارٹی رہنماوں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے مریم نواز نے رہنماوں سے تجاویز بھی مانگی ہیں، عمران خان کے بیانیے پر مسلم لیگ ن اپنا ایک نیا بیانیہ سامنے لائے گی۔

اجلاس میں لیگی رہنما محمد زبیر، انوشہ رحمان، عظمی بخاری، ملک احمد خان، طلال چوہدری، عابد شیر علی، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر رہنماں نے شرکت، کی جبکہ سوشل میڈیا کی ٹیموں کے سربراہان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف جلد شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی سمیت ناراض پارٹی راہنماؤں کے حوالہ سے بیان بازی سے روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی چند معاملات پہ پارٹی قیادت سے نالاں ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے مفتاح اسماعیل کے خلاف بیان پر تنقید بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ شاہد خاقان عباسی حکومتی معاشی پالیسیوں سے بھی نالاں ہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker