اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تم تو زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ہو،سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)سینیٹ اجلاس میں بہرہ مند تنگی کا سینیٹر فیصل جاوید ، سیف اللہ ابڑو ودیگر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ تم نے میرے لیڈر کو بھی گرفتار کیاتھا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سیف اللہ ابڑو کو جواب دیتے ہوئے کہ تم زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرشہزادوسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پتہ چلا پارلیمنٹ بھی اندھیروں میں ڈوبی ہے جو اچھی خبر نہیں ، رجیم چینج کے بعد واقعات کا ایک تسلسل ہے ، شہباز گل، اعظم کے ساتھ کیا ہوا؟۔

حکومتی ارکان نے کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کی بات بھی کریں ،آصف کرمانی نے کہاکہ سینیٹ اجلاس میں وزرا کہاں ہیں ؟سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے نعرے بازی کی۔

بہرہ مند تنگی کا سینیٹر فیصل جاوید ، سیف اللہ ابڑو ودیگر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ تم نے میرے لیڈر کو بھی گرفتار کیاتھا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سیف اللہ ابڑو کو جواب دیتے ہوئے کہ تم زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ،اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو گئے ۔

چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کوبولنے دینے کی ہدایت دی، ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ جو کھڑے ہیں وہ ایک مقصد کیلئے کھڑے ہیں ،فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے رویے پر تبصرہ کیا،نگران وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے کریک ڈاؤن کرنا شرمناک بات ہے،الیکشن کمیشن کا دوسرا کام شفاف الیکشن کرانا ہے ، جب بھی الیکشن کرانے کی بات آتی ہے تو الیکشن کمیشن تیار نظر نہیں آتا،اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ فوج ہر وقت حالت امن میں بھی جنگ کیلئے تیار رہتی ہے ، بالکل ایسے ہی الیکشن کمیشن کو ہر وقت الیکشن کیلئے تیار رہنا چاہئے ،نگران وزیراعلیٰ غیر جانبدار ہونا چاہئے تاکہ شفاف الیکشن ہو سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker