پاکستان

کراچی کے نجی ہسپتال میں وفاقی وزیر شیری رحمان کا آپریشن

کراچی(آئی پی ایس)کراچی کے ایک نجی اسپتال میں وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان کا آپریشن ہوا ہے۔شیریں رحمان اتوار کو ساحل پر چہل قدمی کے دوران گر گئی تھیں اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ذرائع کے مطابق شیری رحمان کے بازو کی ہڈی کو نقصان پہنچا تھا جہاں نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے اور اسپتال میں ان کا آپریشن بھی ہوا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بھی دل کا دورہ پڑا تھا اور حیدرآباد کے این آئی سی وی ڈی میں ان کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker