اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیلاب متاثرین کی بحالی پر ججوں کو شہری کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نگران کمیٹیوں کیخلاف سندھ حکومت کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیاگیا،سپریم کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی پر ججوں کو شہری کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے شہری کمیٹیاں اپنا کام قانون کے مطابق جاری رکھیں گے ،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستیں جزوی منظورکرلی گئیں،عدالت نے بحالی اورنگرانی کیلئے شہری کمیٹیوں میں خواتین کو بھی شامل کرنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ نے شہری کمیٹیوں کو ریلیف آپریشنز میں ہدایات دینے کنٹرول کرنے سے روک دیا،

 

عدالت نے کہاکہ شہری کمیٹیاں متاثرین کی بحالی کیلئے اداروں کیساتھ ملکر کام کریں ۔عدالت نے پی ڈی ایم اے کو ریلیف آپریشنز کی ہر 2 ہفتوں بعد سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی پر اضافی نوٹ تحریرکیا،

 

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ بلاشہ پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ موسمیاتی تبدیلی سے ہے ، سیلاب کے بعد کی منصوبہ بندی قومی حکمت عملی کااہم جزو ہونا چاہئے ،تباہی سے بچنے کیلئے جامع پلان بنانا موسمیاتی تبدیلی، این ڈی ایم اے کی ذمہ داری ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker