
جدہ(آئی پی ایس) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان فوری الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان کے دورے حکومت میں جو غیر قانونی حلقہ بندیاں کی گئی تھی اس کی درستگی پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے
اس بات کا اظہار سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں دیئے جانے والے عشائیہ میں کیا انکا مزید کہنا تھا جتنا نقصان عمران خان نے ملک کو پہنچایا ہے اتنا کسی سیاستدان نے نہیں پہنچایا نون لیگ کے دور حکومت میں بجلی کے بے پناہ پروجیکٹ پر کام ہوا اور سینکڑوں میگاواٹ نیشنل گرڈ میں اضافہ ہوا اور اس کے برعکس عمران خان کے دور میں فرح گوگی نوکریوں کی تبادلہ میں رقم وصول کرتی رہی ہیں اور پاکستان کے خزانے کو صرف نقصان ہی پہنچایا ہے.
قونصل جنرل خالد مجید جدہ تقریب کے اعزازی مہمان خصوصی تھے جبکہ مسعوداحمد پوری اور میاں رضوان الحق نے تقریب کی صدارت کی مہمانوں کو خوش آمدید کہا. پاکستان مسلم لیگ سعودی عرب کے صدر شیخ سعید، سرپرست اعلی مسعود احمد پوری، وائس چیئرمین سعودی عرب عبدالشکور راجپوت صدر عمر مسعود پوری، چیرمین جدہ میاں راضوان، نور محمد آرائیں، سکریٹری جنرل جدہ مہر عبدالخالق چوھدری طارق، بشارت علی، سوشل میڈیا ھیڈ سائرہ شمس، احسن مسعود، زوہیب کھوکھر، اور عرفان سدرہ نے مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا اور سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی پارٹی کے لیے کاوشیں اور ان کے خاندان کی مسلم لیگ کے لیے خدمات کو سراہا گیا. عابد شیر علی نے تمام مسلم لیگ راہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا





