اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے ضلع صحبت پور کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم صحبت پور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

این ڈی ایم اے حکام اب تک کی بحالی سے متعلق صورت حال پر وزیراعظم اور دیگر اراکین کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کےاقدامات کا بتایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker